امریکی ریاست کےلےفورنیا کی سینٹ نے 84 ءمیں بھارتی سکھوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیدیا، بھارتی مظالم کی شدید مذمت والی قرارداد منظور

امریکی ریاست کےلےفورنیا کی سینٹ نے 84 ءمیں بھارتی سکھوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیدیا، بھارتی مظالم کی شدید مذمت والی قرارداد منظور

سان فرانسکسو (صباح نےوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سینیٹ نے 1984 میں بھارت میں اندراگاندھی کے قتل کے بعد سکھوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے نسل کشی قرار دیا۔ ریاستی سینٹ میں بھارت میں سکھوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے حوالے سے منظور کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 1984 میں وزیراعظم اندرا گاندھی کے سکھ محافظوں کے ہاتھوں قتل کے بعد ملک بھرمیں سکھوں کا قتل عام کیاگیا اوراس عمل میں حکومت، حکومتی عہدیدار اور ادارے بھی ملوث تھے۔ حکومتی حکام اور اداروں نے سکھوں کے قتل عام کوروکنے میں اپنا کردارادا نہیں کیا تھا۔ایک ماہ قبل سینٹ روز کے ایوان نمائندگان نے بھی اسی طرح کی ا یک قرارداد کی منظوری دی تھی۔
کیلیفورنیا