الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو مانتے ہیں لیکن تحفظات بھی ہیں: پرویز رشید

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو مانتے ہیں لیکن تحفظات بھی ہیں: پرویز رشید

حلقہ این اے ایک سو پچیس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا قانونی اور انتخابی دونوں میدانوں میں مقابلہ کرینگے، الیکشن ٹریبونل نے کھلاڑی کو دوبارہ کھیلنے کی بھی اجازت دی ہے، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے وکٹ گرنے کا تاثر درست نہیں،  وکٹ ابھی تک اپنی جگہ پر موجود ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو مانتے ہیں لیکن تحفظات بھی ہیں،  فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ پارٹی کریگی،  صورتحال میں پر اعتماد ہیں اور دوبارہ کھیلنے کےلیے بھی تیار ہیں-