الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں ،جج نے خود کہا کہ حامد خان دھاندلی ثابت نہیں کرسکے: سعد رفیق

 الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں ،جج نے خود کہا کہ حامد خان دھاندلی ثابت نہیں کرسکے: سعد رفیق

حلقہ این اے ایک سو پچیس کا فیصلہ آنے کے بعد الیکشن ٹریبونل لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ پریزائڈنگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی نا اہلی کیخلاف فیصلہجج نے پریزائدنگ و ریٹرننگ افسران کی سزا ہمارے ووٹروں کو دی،جج نے خود کہا کہ حامد خان  دھاندلی  ثابت کرنے میں ناکام رہے،الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ دو سو ساٹھ میں سے سات پولنگ اسٹیشنوں پر بے قاعدگی ہوئخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایکطرف جج صاحب نےکہادھاندلی نہیں ہوئی،دوسری جانب ری الیکشن کافیصلہ دیا، ٹریبونل کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں تھا، فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا  یا الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی،خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر بڑے بڑے جھوٹ بولے،میں کسی پر بلیم گیم نہیں کرنا چاہتا،میں ایک فاٹر ہوں ،ہمیشہ لڑتا  رہوں  گا