آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ کالا قانون ہے : بھارت کے سابق وزیر داخلہ کا اعتراف

 آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ کالا قانون ہے : بھارت کے سابق وزیر داخلہ کا اعتراف

سرینگر (آن لائن) بھارتی سےاستدان اقتدار سے محروم ہوجانے کے بعد کس طرح اپنا موقف تبدےل کرتے ہےں اس بات کا اندازہ کالے قانون آرمڈ فورسز سپےشل پاورز اےکٹ کے بارے مےں بھارت کے سابق وزےر داخلہ پی چدمبرم کے حالےہ بےان سے لگاےا جاسکتا ہے ۔ پی چدمبرم نے اےک مضمون مےں زور دےکر کہا ہے کہ کسی مہذب ملک مےں آرمڈ فورسز سپےشل پاورز اےکٹ جےسے قانون کے لےے کوئی گنجائش نہےں ہے اور انہوں نے اپنے دور اقتدار مےںاس قانون کو منسوخ کرنے کی کوشش کی لےکن وہ اس مےں ناکام ہوئے کےونکہ اے کے انتھونی کی قےادت مےں بھارت کی وزارت دفاع اور فوج نے ان کی کوششوں مےں رکاوٹےں پےدا کیں۔ پی چدمبرم نے کہا کہ بحےثےت وزےر داخلہ وہ آرمڈ فورسز سپےشل پاورز اےکٹ کو ہٹانے کے لےے تےار تھے لےکن وزارت دفاع اور فوج نے اسکی مخالفت کی جبکہ وزےر دفاع بھی کالے قانون کومنسوخ کرنے کے لےے تےار نہےں تھے۔ کشمےرکے اےک سےاسی تجزےہ کار کا کہنا ہے کہ اس بےان سے نام نہاد جمہوےت مےں بھارتی فوج کا غالب ہونا ثابت ہو جاتا ہے۔
بھارت اعتراف