کیمیائی ہتھیاروں سے بچاﺅ کے جدید آلات کی تیاری‘ امریکہ بھارت میں دفاعی فریم ورک معاہدہ

کیمیائی ہتھیاروں سے بچاﺅ کے جدید آلات کی تیاری‘ امریکہ بھارت میں دفاعی فریم ورک معاہدہ

نئی دہلی (اے ایف پی) امریکہ اور بھارت کے درمیان 10 سال کے کیلئے سٹرٹیجک دفاعی فریم ورک کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم مودی کیساتھ ملاقات میں معاہدے پر دستخط کئے جس کے مطابق دونوں ملک مستقبل میں اپنے فوجیوں کو کیمیائی اور بیالوجیکل ہتھیاروں سے محفوظ رکھنے کیلئے آلات کی تیاری کیلئے مل کر کام کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے دفاعی منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی جس کے مطابق دونوں ملک کیمیائی اور بیالوجیکل آلات کو مزید جدید بنانے کے حوالے سے مزید کام کیا جائیگا۔ دونوں ملکوں میں دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا اور خطے کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ اور بھارت میں تعاون اس بات کی واضح دلیل ہے کہ امریکہ اور بھارت اپنے دفاعی تعلقات کو بڑھائیں گے۔
معاہدہ