پاک فوج کس بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے: آرمی چیف

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
پاک فوج کس بھی قسم کی جارحیت  کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے: آرمی چیف

پاک فوج کے سپہ سالارجنرل راحیل شریف نے واضح کردیاکہ بھارت کے پاکستان مخالف بیانات پرگبھرانے کی ضرورت نہیں ہے۔اگر کسی قسم کی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں،بیانات سے متعلق موثرحکمت عملی وضع کرلی ہے،جلد پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے صدرممنون حسین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔جس میں وزیراعظم نواز شریف،مسلح افواج کے سربراہان،وزراء اوراہم شخصیات نے شرکت کی۔استقبالیے میں سیاسی اورعسکری قیادت نے ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرآرمی چیف نے دوٹوک الفاظ میں بتایاکہ ملک کی سلامتی اورامن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی پاک فوج کس بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے -