ٹربیونل کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی رائے حسن نواز کی رکنیت عبوری بحال کر دی

ٹربیونل کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی رائے حسن نواز کی رکنیت عبوری بحال کر دی

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کی قومی اسمبلی کی رکنیت عبوری طور پر بحال کردی ہے، الیکشن ٹربیونل نے اثانے ظاہر نہ کرنے پر ان کو نااہل قرار دےا تھا، ٹربیونل کے فیصلے کو معطل قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، ابتدائی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے الیکشن کمشن اور دیگر کو نوٹس کردیئے ہیں جبکہ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل پر الزمات بے بنےاد ہیں ٹربیونل نے ان کا موقف درست انداز میں نہیں سنا عدالت ان کے موکل کی رکنیت بحال کرے۔
رکنیت بحال