وفاقی حکومت نے گورنرسندھ عشرت العباد سے استعفی طلب کرلیا

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
وفاقی حکومت نے گورنرسندھ عشرت العباد سے استعفی طلب کرلیا

حکومتی ذرائع کے مطابق صولت مرزا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے بعد عشرت العباد کی بطورگورنروفاق کی نمائندگی مناسب نہیں،وفاقی حکومت نے اس حوالے سے سندھ حکومت کو بھی اعتماد میں لے لیا، جنہوں نے استعفیٰ پر کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا،ذرائع کاکہناہے کہ گورنر سندھ نے استعفے کے لیے مہلت مانگ لی ہے، عشرت العباد کاکہناہے کہ نجی مصروفیات کی انجام دہی کے بعد وہ مستعفی ہو جائیں گے، اس کیلئے ان کو کم از کم ایک ماہ لگے گا، دوسری جانب نئے گورنرسندھ کے لئے اعلی سطح پرمشاورت کی جارہی ہے اور جلدہی نئے گورنرسندھ کے لئے نام سامنے آنے کاامکان ہے-