وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کر دیا

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو پس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب اسلام آباد میں ہوئی ، جس میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور پارلیمانی قیادت کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزرا کے علاوہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، پشتونخوا یپ کے محمود خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ ، وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک اور غیرملکی سفیر بھی موجود تھے،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے کیاگیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے دیگر رہنماوں کیساتھ ملکر منصوبے کا افتتاح کیا جو قابل دید تھا-تقریب کے موقع پر شرکا نے حکومت کے حق میں خوب نعرے بھی لگائے -راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبہ تئیس کلومیٹرطویل اور چوبیس اسٹیشن پر مشتمل ہے۔میٹروبس کے راولپنڈی میں دس اوراسلام آبادمیں چودہ اسٹیشنزہیں،جس پر چوالیس ارب چُوراسی کروڑ روپے لاگت آئی ہے، میٹرو بس ائیرکنڈیشنڈ ہیں، جس میں معذور اور خواتین کے لیے مخصوص نشستیں، الیکٹرانک ٹکٹنگ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے اور واش رومز بھی موجود ہیں-