محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کر دی

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  مزید بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپی کے، بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ،سکھر، لاڑکانہ، قلات، کوئٹہ، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان،ہزارہ، بالائی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سکھر میں پچاس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔