صدر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

صدر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین آج جمعرات 4 جون کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے جس کے ساتھ ہی تیسر ے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائیگا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر ممنون حسین کا یہ دوسرا خطاب ہو گا۔ اس سے قبل صدر مملکت ممنون حسین نے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر 2 جون 2014 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔