خیبر پی کے میں دھاندلی‘ وزیراعلی پرویز خٹک استعفی دیں : پیپلز پارٹی‘ دوبارہ الیکشن کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں : آصف زرداری

خیبر پی کے میں دھاندلی‘ وزیراعلی پرویز خٹک استعفی دیں : پیپلز پارٹی‘ دوبارہ الیکشن کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں : آصف زرداری

کراچی (سٹا ف رپورٹر+آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کی طرف سے خیبرپی کے میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانےکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی ویڈیو میڈیا پر دکھائی جا چکی ہیں۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ دھاندلی کے جو شواہد سامنے آئے ہیں، ان کے بعد جیتنے والوں کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔ خیبر پی کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں درجنوں بے ضابطگیاں ہوئیں۔ دریں اثناءپیپلز پارٹی نے دھاندلی کے الزامات پر خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ بلاول ہاﺅس کراچی میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی، ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ضلعی عہدیداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ آصف زرداری نے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی اور وزراءترقیاتی کاموں پر توجہ دیں اور کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔ کراچی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے پارٹی کی مرکزی قیادت کو آگاہ کیا اور کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوامی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ ملک کے مسائل کا حل صرف جمہوری نظام میں ہے۔ پیپلز پارٹی جمہوری نظام کیلئے اپنی پالیسیوں اور مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھے گی۔دریں اثناءپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے صوبائی وزراءسے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی اور ان کو کہا ہے کہ وہ مجھے نہیں عوام کو مطمئن کریں جنہوںنے پیپلز پارٹی کو خدمت کیلئے ووٹ دیئے۔ بلاول بھٹو نے کارکنو ںاور پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں جس میں کارکنوں نے صوبائی وزراءکے خلاف شکایتوں کے ڈھیر لگادیئے ۔ بلاول بھٹو نے کارکنوں سے کہاکہ وہ مایوس نہ ہوں اچھے اوربرے حالات کا ملکر مقابلہ کریں مجھے آپ پر فخر ہے۔ پیپلز پارٹی کو پورے ملک میں مضبوط کریں گے۔


زرداری/ پیپلز پارٹی