ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ دبئی میں آصف زرداری کودو نمبروں پرفون کیے کسی نےفون نہیں اٹھائے،ڈائریکٹ نمبر پروزیراعلی کو فون کیا توان کےبجائےآپریٹرنے فون اٹھایا،آپریٹرنےہولڈ کرایا حسب روایت ذوالفقاراوربینظیربھٹو کی رکارڈ تقاریرسننےکوملیں،انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ یاان کےآپریٹر کاآدھا گھنٹا انتظار کرنے کے باوجود فون نہیں آیا،انکا کہنا تھاکہ قائم علی شاہ اپنی ضعیف العمری کےباعث گفتگو کوصحیح معنوں میں سمجھ نہیں سکے،ایم کیوایم قائد کا کہنا تھا کہ سندھ آگ میں جل رہاہے،ایم کیوایم کارکنان سےجنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، قائم علی شا ہ اور آصف علی زرداری کا رویہ افسوسناک ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38