ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔

ملک میں حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ تہترہزارچھ سوکیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ سترہزارکیوسک ہے۔ تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارچارسواڑتالیس اعشاریہ چار آٹھ فٹ ہے جوڈیڈلیول سے سترفٹ بلند ہے۔ ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ سترہ لاکھ چھبیس ہزارایکڑفٹ ہے۔ دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی آمد تینتیس ہزارچھ سواٹہترکیوسک اوراخراج بیس ہزارکیوسک ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارایک سوتراسی فٹ ہے جوکہ ڈیڈ لیول سے ایک سوتینتالیس فٹ بلند ہے۔ ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ پینتیس لاکھ ترپن ہزارکیوسک ہے۔