سوات میں تین روزہ قومی سیمینارآج سے شروع ہورہا ہے جس کے پیش نظرعلاقے کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔

سوات میں تین روزہ قومی سیمینارآج سے شروع ہورہا ہے جس کے پیش نظرعلاقے کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔

سوات کے علاقے سیدو شریف میں تین روزہ قومی سیمینارآج سے شروع ہورہا ہے جس کا افتتاح گورنرخیبرپختونخوا بیرسٹرمسعود کوثر کریں گے اس حوالے سے علاقے کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ قومی سیمینار میں ملکی اورغیرملکی دانشور اظہار خیال کریں گے۔ سیمینار کے دوسرے اورتیسرے روز وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی آمد بھی متوقع ہے۔