اسلامی جمعیت طلبا اورجمعیت علماء اسلام نے امریکی سفارت خانے میں ہونے والے ہم جنس پرستی کے اجتماع کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسلامی جمعیت طلبا اورجمعیت علماء اسلام نے امریکی سفارت خانے میں ہونے والے ہم جنس پرستی کے اجتماع کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

امریکی سفارت خانے کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں سیاسی اورفوجی مداخلت کے بعد معاشرے میں اخلاقی بگاڑ کی کوشش کررہا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں ہونےوالا ہم جنس پرستوں کا اجتماع پاکستان میں اسلامی اوراخلاقی معیار کے منافی ہے اوراس طرح کی مذموم حرکت ناقابل برداشت ہے،حکومت اس کا فوری نوٹس لے کر امریکی سفارت خانے کے خلاف کارروائی کرئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کے امریکہ ہم سے ہماری تہذیب اورثقافت چھین کراپنی ثقافت ہم پرمسلط کرناچاہتا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔مظاہرین امریکی قونصلیٹ کے سامنے دھرنا دینے کے بعد منتشر ہوگئے۔