آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں کیساتھ بارش کا امکان ۔ محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں کیساتھ بارش کا امکان ۔ محکمہ موسمیات

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں بارش ریکارڈکی گئی۔ جھنگ میں سب سے زیادہ باسٹھ ملی میٹر بارش ہوئی، سرگودھا پینتیس، سبی تینتیس،لاہورسٹی اکتیس، اوکاڑہ انتیس، جوہرآباد اٹھائیس، گڑھی دوپٹہ بیس، میانوالی، فیصل آباد اور نور پور تھل میں سترہ چکوال نو، ٹوبہ ٹیک سنگھ چھ، ساہیوال چار جبکہ منڈی بہاؤالدین، کوہاٹ، مالم جبہ اور منگلا میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔