ممبران الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ ممبران کا موقف ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کر کے آئندہ سال عہدوں سے سبکدوش ہونگے۔ انہوں نے عمران خان کو تجویز دی ہے کہ وہ ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کر سکتے ہیں لیکن وہ عمران خان کے مطالبے پر عہدوں سے استعفٰی نہیں دیں گے۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کمزوریوں کو بنیاد بنا کر ممبران الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں۔ عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط بھی لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا تھا کہ لاپروائی کے ذمہ دار الیکشن کمیشن کے متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38