راولپنڈی پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نےکہا ہے کہ ایم کیو ایم سے کوئی ذاتی جنگ نہیں بلکہ الطاف حسین کا بیان اداروں کے خلاف ہےاور اب عدالت ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین ہو یا کوئی اور اداروں کے خلاف بیانت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نےبتایا کہ الطاف حسین کے نفرت انگیز بیانات پر قانونی ریفرنس تیار کر کے برطانوی حکومت کو جلد بھیجا جائے گا۔
عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سےچوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری لندن میں قتل ہوا ہےانصاف کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نےعمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور گرفتار ملزمان سے متعلق ہمیشہ انکار کرتی رہی۔
ساٹ چوہدری نثار علی خان
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
،پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی حکمت عملی سے دہشتگردی میں کمی آئی ہے۔