افغانستان کسی متوازی سیاسی ڈھانچے کو تسلیم نہیں کرے گا : صدر اشرف غنی کا انتباہ
کابل (بی بی سی) افغانستان کی حکومت نے طالبان قیادت کے بحران پر پہلی بار تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک طالبان کے ساتھ ویسے ہی معاملات طے کریگا جیسے ملک میں موجود دوسرے مسلح حزب اختلاف تنظیموں کے ساتھ کرتا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی کے دفتر سے گزشتہ روز ایک بیان کے مطابق صدر نے کہا افغانستان حکومت کے مخالف کسی متوازی سیاسی ڈھانچے کو تسلیم نہیں کریگا۔ خیال رہے کہ صدر اشرف غنی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات افغان حکام کی جانب سے اس اعلان کے بعد روک دئیے گئے تھے کہ طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر اپریل 2013ءمیں ہلاک ہوچکے ہیں۔
افغان حکومت