پشاور: امریکی قونصلیٹ کی گاڑی پر خود کش کاربم حملہ, دوغیرملکیوں سمیت تین افراد جاں بحق, انیس زخمی ۔

پشاور: امریکی قونصلیٹ کی گاڑی پر خود کش کاربم حملہ, دوغیرملکیوں سمیت تین افراد جاں بحق, انیس زخمی ۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقے آبدرہ روڈ پرشرپسندوں نے امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کو امریکن کلب جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔ دہشگردوں نے بارود سے بھری کارغیرملکی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں زورداردھماکہ ہوا اوردوغیرملکیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ انیس زخمی ہوگئے جنہیں خیبرٹیچنگ اسپتال متنقل کردیا گیا۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی جبکہ جائے وقوعہ پرساڑھے پانچ فٹ گہرا گڑھا پڑگیا۔ سی سی پی اوپشاورامتیازالطاف کے مطابق خود کش کاربم حملے میں ایک سو دس کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ صدرآصف زرداری نے دھماکے کی شدید مذمت کی جبکہ وزیرداخلہ رحمان ملک نے آئی جی خیبرپختونخوا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔