پشاورکے علاقے حیات آباد فیزسیون سے دو بوری بند لاشیں برآمد, ایک ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد چھبیس ہوگئی۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
پشاورکے علاقے حیات آباد فیزسیون سے دو بوری بند لاشیں برآمد, ایک ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد چھبیس ہوگئی۔

پشاورمیں بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ حیات آباد فیز سیون سے دولاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے ایک کی شناخت اکرام اللہ کے نام سے ہوئی جو شبقدر کا رہائشی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دونوں لاشوں کو خیبرٹیچنگ ہسپتال کے سردخانے میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے۔