میڈیکل بورڈ نے توہین قرآن کے الزام میں گرفتار رمشا مسیح کو ذہنی نا پختہ قرار دے دیا۔ رمشا مسیح کی درخواست ضمانت کی سماعت سات ستمبرتک ملتوی۔

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
میڈیکل بورڈ نے توہین قرآن کے الزام میں گرفتار رمشا مسیح کو ذہنی نا پختہ قرار دے دیا۔ رمشا مسیح کی درخواست ضمانت کی سماعت سات ستمبرتک ملتوی۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق رمشا مسیح چودہ برس کی ہے اور ذہنی طور پر نا پختہ ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج اعظم خان نے توہین قرآن کیس میں گرفتاررمشا مسیح کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل صفائی اوروکیل استغاثہ نے عدالت سے استدعا کی کہ راجن پور میں وکلاء کے چیمبر گرائے جانے کے خلاف وکلاء کی ہڑتال ہے لہذا مقدمے کی سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت سات ستمبرتک ملتوی کردی۔ ادھرپولیس نے امام مسجد خالد جدون کے خلاف حافظ اویس اور خرم شہزاد کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔