انسداد ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا/سندھ حکومت کی مدد کیلئے بھی تیار ہیں : شہباز شریف

خبریں ماخذ  |  خبر نگار
انسداد ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا/سندھ حکومت کی مدد کیلئے بھی تیار ہیں : شہباز شریف

لاہور+ گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر+ خبرنگار+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ سرکاری دفاتر اور سکول کھلے رہے۔ صوبہ بھر میں واکس اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ڈوےژن جواد رفےق ملک نے کہا ہے کہ ڈےنگی مچھر کی صورت مےں ہمےں انتہائی مہلک وبا کا سامنا ہے اس کے خاتمے کے لئے ہم سب اُٹھ کھڑے ہوئے ہےں اب ہم اسے مار بھگائےں۔ اس وبا کا خاتمہ ہم سب ملکر ہی کر سکتے ہےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے جےلانی پارک میں منعقدہ واک کی قےادت کرتے ہوئے کےا۔ واک مےں محسن لطےف، محمد محمود، پی اےچ اے کے افسران و ملازمےن کے علاوہ طلباءو طالبات اور شہریوں نے شرکت کی۔ محسن لطیف نے کہا کہ عوام ڈینگی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ قائم مقام ڈی سی او لاہور احد خان چیمہ نے یوم انسداد ڈینگی کے دن تمام ٹاﺅنز میں کئے جانے والے انتظامات کو سراہا اور افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے گذشتہ روز ادارے کے مرکزی دفتر ایل ڈی اے پلازہ ایجرٹن روڈ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ داتا گنج بخش ٹاﺅن انتظامیہ کے زیراہتمام واک کا اہتمام کیا گیا جو ٹاﺅن آفس سے شروع کر پنجاب اسمبلی تک گئی۔ واک کی قیادت بلال یاسین، آجاسم شریف اور ایڈمنسٹریٹر داتا گنج بخش ٹاﺅن نے کی، ملک میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بلال یاسین اور آجاسم شریف نے کٹس بھی تقسیم کیں۔ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے افسران و ملازمین نے پی ٹی وی سٹیشن سے شملہ پہاڑی تک واک کا اہتمام کیا۔ واک میں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اطہر علی خان، ڈائریکٹر نیوز رائے نذر حیات، ڈائریکٹر لاہور ڈویژن محمد عارف چودھری، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن علی طاہر اور ڈائریکٹر ایڈمن ارشد سعید کے علاوہ دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی جبکہ افسران و ملازمین نے ڈینگی سے آگاہی اور اس سے بچاﺅ کے لئے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب اور محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی تک خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں شائستہ پرویز ملک، الطاف ایزد خان، شیخ تنویر احمد، شاہد نصرت اور دیگر نے شرکت کی۔ میاں نوید انجم نے کہا ہے کہ ہم اپنے گھروں اور گلی محلوں کو صاف رکھ کر ڈینگی کے مرض کو شکست دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلامت پورہ میں واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ گورنمنٹ انجینئرنگ اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ میں سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت خالد مسعود چودھری نے کی۔ ڈاکٹر اسد اشرف نے اندرون شہر ترنم سینما سے شروع کی گئی انسداد ڈینگی آگہی واک کی قیادت کی۔ معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ گذشتہ 7-8ماہ کی حکومتی کوششوں اور بھرپور عوامی تعاون سے ڈینگی کی صورتحال فی الحال اطمینان بخش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی قلعہ کے مین گیٹ سے اقبال پارک تک آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔محکمہ تحفظ ماحولیات نے بھی واک کا اہتمام کیا جس میں خواجہ عمران نذیر اور دیگر نے شرکت کی۔ موجودہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سجاد سلیم ہوتیانہ خصوصی طور پر اس آگاہی واک میں شریک ہوئے۔ والٹن سٹاپ نمبر 27 سے واک یاسین سوہل، میاں نصیر، اداکارہ کنول اور عارفہ خالد کی قیادت میں نکالی گئی۔ گھروں میں ڈینگی کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ راولپنڈی میں سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے دفاتر اور سکول و کالج بھی کھلے رہے۔ اس موقع پر سرکاری محکموں نے اپنے دفاتر کی صفائی یقینی بنانے کے علاوہ ڈینگی کے بارے میں آگاہی کیلئے خصوصی واکس اور سیمینارز منعقد کئے۔ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے پارٹنر سکولو میں ”اینٹی ڈینگی ڈے“ بھرپور انداز سے منایا گیا۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن، ریجنل آفس راولپنڈی میں بھی خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت خالد اقبال نے کی۔ سیکرٹری صحت عارف ندیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کا معائنہ کیا۔ داﺅد محمد بریج نے بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کا دورہ کیا اور علاج معالجہ کے لئے کئے گئے انتظامات اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے صفائی ستھرائی کی مہم کی نگرانی کی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل سیکرٹریز، ہیلتھ ایڈمن، اسٹیبلشمنٹ، ٹیکنیکل نے بھی ہسپتالوں کے دورے کئے اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ محکمہ خوراک پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیرنگرانی بنائی جانے والی ٹیموں نے لاہور کے 9ٹاﺅنوں میں ڈینگی کے خاتمے اور عوام کو ملاﺅٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے آپریشن کا آغاز سیکرٹری خوراک عرفان علی کی ہدایت پر کیا، دوران چیکنگ متعدد ریستورانوں کو نوٹس دئیے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف حنیف ذکا نے لاہور میں بزرگان دین کی درگاہوں کا اچانک دورہ صفائی اور پانی کی ٹینکیوں کا خصوصی معائنہ کیا، درباروں کے اندر اور باہر صفائی کے بہتر انتظامات پر محکمہ اوقاف کے ملازمین کی تعریف کی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل چودھری کی قیادت میں ڈینگی ڈے پر آگاہی فلیٹ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف جنگ میں عوام کی شرکت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 85اور 86گلشن راوی میں اینٹی ڈینگی کٹس تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈینگی ڈے پر شاہی قلعہ سے نکلنے والی واک میں بھی شرکت کی۔ جامعہ نعیمیہ میں ڈینگی مکاﺅ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سیکرٹری اوقاف طارق محمود پاشا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ڈینگی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اقبال ٹاﺅن میں آگاہی واک میں ملک افضل کھوکھر، عبدالغفور، سیف الملوک کھوکھر، مہر اشتیاق احمد، فرح دیبا کے علاوہ طلبائ، اساتذہ کرام اور شہریوں نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس سے بچاﺅ کیلئے حکومت ایک جامع حکمت عملی کے تحت بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ نصیر بھٹہ نے واک کی قیادت کی اور کہا کہ ڈینگی وائرس کے خلاف منتخب نمائندوں نے سماجی شعور بیدار کیا تاہم عوام میں آگاہی مہم جاری ہے۔ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا کہ ڈینگی جیسی موذی وبا کے خاتمہ کیلئے مشترکہ اور انفرادی کوششیں ہمارا قومی اور ملی فریضہ ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سٹاف اور طلبہ نے گزشتہ روز ڈینگی سے بچاﺅ کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام کیا۔ الحمرا آرٹس کونسل میں محمد علی بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ فنکاروں کی کثیر تعداد شامل تھی۔ کنیرڈ کالج، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور کالجوں، سکولوں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ محکمہ جنگلات راوی روڈ پر افسران اور ایپکا کے عہدیداران اور ملازمین نے ڈینگی ڈے منایا اور ریلی نکالی۔ محکمہ بہبود آبادی ضلع لاہور کے زیراہتمام واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی آفیسر شاہد نصرت سمیت تمام ملازمین نے شرکت کی۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز سہیل چودھری کی سربراہی میں سروسز اور شیخ زید ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز کے تعاون سے سٹی ٹریفک پولیس لائنز ٹھوکر نیاز بیگ میں ڈینگی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نے ڈینگی ڈے کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں حفاظتی و آگہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ جامعہ اشرفیہ میں منعقدہ سیمینار میں ڈی جی اوقاف حسن رضوی نے شرکت کی۔ سیمینار سے حس رضوی، فضل الرحیم اشرفی اور دیگر نے خطاب کیا۔ ضلعی انتظامیہ سمیت گوجرانوالہ کے تمام سرکاری دفاتر چھٹی کے روز بھی ڈینگی کے پیچھے پڑے رہے۔ دفاترمیں سیمینارز اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ ماتحت عملہ چھٹی کے روز ڈیوٹی پر آ کرشدید ذہنی اضطراب میں مبتلا رہا اور اعلی افسران کو کوستا دکھائی دیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین کی زیر قیادت اینٹی ڈینگی واک نکالی گئی جبکہ کئی مقامات پر سیمینارز کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ننکانہ سے نامہ نگار کے مطابق سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ خواجہ شمائل، میاں جمیل، میاں طارق، ڈاکٹر مشتاق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ رائے ونڈ سے نامہ نگار کے مطابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے ڈینگی ڈے کے موقعہ پر رائے ونڈ میں واک کی قیادت کرتے ہوئے گھر گھر ڈینگی سے بچاﺅ سے آگاہی کیلئے پمفلٹ اور ادویات کے پیکٹ تقسیم کئے، اس موقع پر چودھری عبدالشکور، حاجی عباس ملک، شفقت شیرازی، اسرار احمد، لیاقت پوڑی، ماسٹر ریاض اور محکمہ صحت کا عملہ بھی موجود تھا۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق عامر عقیق خاں کی نگرانی میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ محمد داﺅد خان وڑائچ، محمد احسن وحید، میاں وسیم اختر شیخ، محمد یعقوب، ندیم سیٹھی، حاجی نعیم اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مانگا منڈی میں بھی واک ہوئی جس میں درجنوں اساتذہ اور سینکڑوں طلباءنے شرکت کی۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق رانا تنویر حسین نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار بلدیہ کوٹ عبدالمالک اور ٹی یم او فیروزوالہ کی طرف سے نکالی جانے والی ڈینگی مکاﺅ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اشرف رسول، علی شہزاد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی مکاﺅ مہم ایک تحریک بن چکی ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب حکومت ، منتخب نمائندے اور عوام ڈینگی کے موذی مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے میدان میں نکل آئے ہیں اور مشترکہ و مربوط کوششوں سے رواں سال اس مرض پر کافی حد تک قابو پایا ہے۔ ڈینگی کے مرض کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور بچاﺅ کے اقدامات کو تعلیمی اداروں میں سلیبس کا حصہ بنایا گیا ہے اور امتحانات میں ڈینگی کے بارے میں باقاعدہ سوالات شامل کئے جا رہے ہیں۔ انسداد ڈینگی تحریک کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ سندھ حکومت کی مدد کیلئے بھی تیار ہیں۔ وہ انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر سنٹر پوائنٹ گلبرگ میں واک اور عوام میں ڈینگی سے بچاﺅ کے بارے پمفلٹس تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، عہدیداران و کارکنان، کمشنر لاہور ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ڈینگی کے خلاف ہم نے رضاکاروں کی بہت بڑی فورس تیار کی ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سیمینارز، ورکشاپس اور واکس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں وزرائ، مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، عہدیداران و کارکنان، سرکاری افسران، طلباءو طالبات، اساتذہ وعلمائے کرام ، سول سوسائٹی اور عام شہریوں کی بھرپور شرکت نے انسداد ڈینگی ڈے کی افادیت اور اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے اور عوام میں ڈینگی کے وائرس سے بچاﺅ کے بارے میں شعور بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے تمام طبقات کو اس تحریک میں شامل کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر مشکل کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انسداد ڈینگی تحریک جاری و ساری رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کے مو¿ثر اقدامات اور عوام کی احتیاطی تدابیر کے باعث گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال ڈینگی کے مرض میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور میں معاشرے کے تمام طبقات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال سپرے اور فوگنگ کی ضرورت نہیں تاہم حساس مقامات پر ٹارگٹ سپرے اور فوگنگ کی جا رہی ہے۔ کراچی میں ڈینگی کی وبا کے پھیلنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںوزیراعلی نے کہا کہ میں نے وہاں ڈینگی پر قابو پانے کے ضمن میں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہرممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ میں نے اس سلسلے میں انہیں نہ صرف خط لکھا ہے بلکہ فون بھی کیا ہے اور ان کو پیشکش کی ہے کہ پنجاب کے ڈاکٹرز، نرسز، طبی ماہرین، پیرامیڈیکل سٹاف اور ہم سب اپنے سندھی بھائیوں کی مدد کیلئے حاضر ہیں۔ جب میرے بڑے بھائی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ مجھے حکم کریں گے، ہمارے ماہرین کی ٹیم فوراً کراچی جا کر اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے گلبرگ میں انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر واک میں شرکت کی اور وہاں سے گزرنے والے سائیکل، موٹرسائیکل ،کار اور رکشہ سواروں میں ڈینگی سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔