ارسلان کیس: کمشن 5 ستمبر سے تحقیقات کریگا ‘شعیب سڈل آج وطن واپسی پر حتمی فیصلہ کرینگے: ذرائع

ارسلان کیس: کمشن 5 ستمبر سے تحقیقات کریگا ‘شعیب سڈل آج وطن واپسی پر حتمی فیصلہ کرینگے: ذرائع

لاہور (این این آئی+ آئی این پی) وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل ازبکستان سے آج پیر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ سپریم کورٹ نے شعیب سڈل کو ڈاکٹر ارسلان افتخار اور ملک ریاض کیس کی تحقیقات کے لئے ذمہ داری سونپی ہے، وہ 5 ستمبر سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرینگے۔ یک رکنی کمشن بیرون ملک بھی جا سکے گا اور فرانزک ماہرین کی مدد بھی حاصل کر سکے گا۔ آئی این پی کے مطابق شعیب سڈل وطن واپسی پر تحقیقات کا حتمی فیصلہ کرینگے۔ شعیب سڈل کے قریبی ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ وہ یہ ذمہ داری قبول نہ کریں۔