وزیراعظم کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی
تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، ان کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹے حسن نواز، حسین نواز اور بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے، رقم غیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی. انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم نے ذاتی حیثیت میں کیا لہذا عدالت انہیں نااہل قرار دے اور پاناما لیکس معاملے کی انکوائری نیب سے کرائی جائے. درخواست میں کیس کی حساسیت کے پیش نظر سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ۔