پشاور: پولیس اور فورسز نے سرچ آپریشن میں بائیس غیرملکیوں سمیت پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی
کے پی کے مختلف علاقوں میں فورسز اور پولیس کی دہشتگردوں, ان کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران بائیس غیر ملکیوں مسیت پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے ۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔