تخت لاہور پر 3 ماہ مشکل ہیں: منظور وسان لندن میں زرداری سے ملاقات
لندن (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے لندن میں ملاقات کی۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جون میں دبئی جائیں گے۔ اس کے بعد پاکستان آئیں گے۔ بلاول بھٹو سینٹرل پنجاب، پشاور، کوئٹہ میں جلسے کریں گے۔ تخت لاہور پر تین ماہ مشکل ہیں۔