بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے: احسن اقبال
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال شکر گڑھ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالےشہری کےگھر گئےاورورثا کیلئے دس لاکھ روپےامداد کا اعلان کیا،احسن اقبال نےشہید ہونیوالے شہری کےورثا سے تعزیت کا اظہارکیا اوردس لاکھ امداد کا اعلان بھی کیا،اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ بھارتی فورسزکی فائرنگ سےشہری کی شہادت ظالمانہ اقدام ہے،بھارتی سیکیورٹی فورسزخطےکا امن تباہ کررہی ہے،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نےپاکستانی پرچم لہرا کرثابت کردیا کہ وہ پاکستان سے کتنی محبت کرتےہیں،پاکستان نےبھارتی ماہی گیروں کورہاکرکےثابت کیا کہ پاکستان امن چاہتاہے،بھارت ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے،وفاقی وزیرکا کہنا تھاکہ الطاف حسین کے بیان سےقومی اداروں کا وقارمجروح ہوا،افواج کی ساکھ کاخیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔