پیپلز پارٹی کی خواتین رہنما ذوالفقار مرزا پر برس پڑیں
پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا احسان مند ہونے کے بجائے ذوالفقار مرزا ان ہی خلاف غلط زبان استعمال کر رہے ہیں،ان کی غلیظ زبان کا منہ توڑجواب دےسکتےہیں،، انہوں نے کہا کہ ذوالفقارمرزاآستین کے سانپ ہیں، آصف زرداری نہ ہوتےتوذوالفقارمرزاکےپاس کپڑے تک نہ ہوتے، اس موقع پر شرمیلا فاروقی نے ذوالفقار مرزا کو کسی بھی خاتون کارکن کیخلاف الیکشن لڑنے کا چیلنج بھی دیا- اس موقع پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا مختلف چینلز پر پارٹی قیادت کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وہ پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مردانگی مونچھیں رکھنےسےنہیں خواتین کی عزت کرنےسےہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےخلاف کام کرنیوالی قوت آج ذوالفقار مرزاکواستعمال کررہی ہے، ذوالفقارمرزا جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں، وہ جاویدناگوری کےبھائی کےقاتلوں کیساتھ وقت گزارکر آئےہیں-
پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان کا کہنا تھا کہ پارٹی کےبغیرذوالفقارمرزاکی کوئی حیثیت نہیں، مرزا صاحب سمیت کوئی بھی شخص اپنےآپکوقانون سےبالاترنہ سمجھے، پیپلزپارٹی نےکبھی کسی کےساتھ زیادتی نہیں کی ،آج اقتدارمیں نہ ہونےکی وجہ گالیاں دی جارہی ہیں-