مرکز میں شمولیت کے حوالے سے اپنے فیصلے کا اعلان کر چکے ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) اپنے فیصلے کا اعلان کر چکی ہے۔ مرکز میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مرکز میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔ مسلم لیگ (ن) میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔
احسن اقبال