عمران خان بہتان تراشی کے عادی ہے،وہ طویل عرصے سے نام لیکر الزام لگارہے ہیں:پرویزرشید
اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں مذہبی رواداری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے نئی کتابوں میں جدیدعلمی تحقیق شامل ہوتی ہے،قوم کو تقسیم کرنےوالی کتابوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات 5مارچ کو ہورہے ہیں عمران خان بہتان تراشی کے عادی ہے،وہ طویل عرصے سے نام لیکر الزام لگا رہے ہیں،عمران اس شحص کا نام لیں جس نے 15 کروڑ میں سینیٹ کی نشست خریدنے کی کوشش کی،ورنہ اس کانام لونگاجسکوپی ٹی آئی نے 15 کروڑ سے زیادہ رقم لیکرسیٹ دیوفاقی وزیراطلاعات کہتے ہیں جوجماعت اپنے اراکین کی تعدادسےزیادہ نشستیں لےگی اسکاپتا چل جائیگا،جنگل کے درختوں کو آگ لگانے والوں کوعمران خان نے سینٹ کے ٹکٹ دئیے