کولوراڈو: شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ریمنڈ ڈیوس کو دو سال سزا

کولوراڈو: شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ریمنڈ ڈیوس کو دو سال سزا

واشنگٹن ( نمائندہ خصوصی ) سی آئی اے کے کنٹریکٹرز ریمنڈ ڈیوس کو ایک شخص پر تشدد کرنے کے جرم میں 2 سال کی پروبیشنری سزا سنا دی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریمنڈ ڈیوس نے پارکنگ کے جھگڑے پر کولوراڈو کے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اسے 2 سال کی سزا سنا دی گئی۔ ریمنڈ ڈیوس پر 2011ءمیں دو پاکستانی شہریوں کے قتل کا بھی الزام تھا۔ ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں سی آئی اے کے کنٹریکٹر کی حیثیت سے تعینات رہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس نے لڑائی شروع کی اور مائیس کو زمین پر پٹخ دیا جس سے اسکی ریڑھ کی ہڈی کے دو مہرے ٹوٹ گئے۔ اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ ریمنڈ ڈیوس کو حکم دیا گیا کہ وہ تشدد کا نشانہ بننے والے مائیس سے معافی مانگے۔