پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کا اجرا نہ ہوا،وزارت پٹرولیم اور خزانہ کے مابین پٹرولیم لیوی پرمعاملات بھی طے نہ ہوسکے

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کا اجرا نہ ہوا،وزارت پٹرولیم اور خزانہ کے مابین پٹرولیم لیوی پرمعاملات بھی طے نہ ہوسکے

وزیراعظم کے حکم کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں نئی سطح پربرقرارہیں اورپٹرول پمپس کے مالکان ٹس سے مس نہ ہوئے،،،ذرائع کا کہنا ہے کہ کل شام چھ بجے سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن تیارپڑا ہے لیکن جاری نہیں ہوسکا، ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم کے پاس پٹرولیم لیوی کوکم کرنے کے حوالے سے تحریری حکم موجود نہیں ہے، پیٹرولیم لیوی کو فوری طور پر کم کرنے کا حکم نامہ وزیراعظم نے جاری کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیوی کوختم کرنے سے پیٹرولم مصنوعات کی قیمت میں کمی آئے گی جبکہ اس سے چار ارب سترکروڑکا نقصان ہوگا۔