انتخابات میں قوم ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو مسترد کر دے گی : نوازشریف

انتخابات میں قوم ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو مسترد کر دے گی : نوازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر + آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں قوم ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو مسترد کر دے گی، ہم نے ملک و قوم سے وعدے نہیں بلکہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں کارکنوں کی مشاورت سے پارٹی ٹکٹ دے گی۔ وہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک میں کرپشن، لوٹ مار، مہنگائی، بےروزگاری اور لوڈشیڈنگ کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انتخابات میں قوم لٹیروں کو مسترد کر دے گی اور آنے والی حکومت (ن) لیگ کی ہو گی۔ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میٹرو بس، آشیانہ ہا¶سنگ سکیم، اجالا پروگرام اور دانش سکول جیسے منصوبے بنا کر حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا ثبوت دیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں قومی امنگوں پر پورے اترنے والے امیدوار سامنے لائیں گے۔ اجلاس میں انتخابات سے متعلق پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کیلئے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے امیدواروں کے ناموں کی سکروٹنی کی گئی۔