مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ میں آئندہ ماہ ملاقات کا امکان

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ میں آئندہ ماہ ملاقات کا امکان

  نئی دہلی/اسلام آباد (اے این این)  میڈیارپورٹ کے مطابق  پاکستان بھارت سیکرٹریز خارجہ کے  درمیان جہاں بات چیت کا باضابطہ آغاز  رواں ماہ کی 25تاریخ کو اسلام آباد میں  ہورہاہے وہیں اگلے ماہ کے آخری ہفتے میں  نیو یارک میں  اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزراء اعظم  بات چیت کررہے ہیں  تاہم   اس ملاقات  سے قبل  اگلے ماہ کے آغاز میں نئی دہلی میں مشیر خارجہ اور بھارتی وزیر خارجہ کی بھی  بات چیت  ہو رہی ہے اور اس  سلسلے میں  مشیر خارجہ سرتاج عزیز   ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ نئی دہلی  پہنچیں گے۔ پاکستانی مشیرخارجہ اوربھارتی وزیرخارجہ کی ملاقات کیلئے  مختلف سطحوں پر کوششیں شروع کردی گئی ہیں ۔ نیو یارک میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی بات چیت کے حوالے سے یہ بات چیت انتہائی اہم قرار دی جارہی ہے کیونکہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی بات چیت کوکامیاب بنانے کے سلسلے میں نہ صرف بات چیت کاایجنڈا تشکیل دیںگے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ بھارت کی خارجہ سیکرٹری سجاتا سنگھ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 24اگست کو پاکستان  پہنچ رہی ہیں چنانچہ پاکستان بھارت وزرائے اعظم سے قبل فی الحال تمام نظریں خارجہ سیکرٹریز سطح کی بات چیت پر لگی ہوئی ہیں۔
سرتاج عزیز