یمن کی صورتحال، وزیراعظم آج ترکی جائینگے

یمن کی صورتحال، وزیراعظم آج ترکی جائینگے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف آج ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم ترک قیادت سے یمن کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کریں گے اور یمن بحران کے پرامن حل کے لئے تجاویز پر مشاورت کریں گے اور بحران کے بارے میں پاکستان کا م¶قف بتائیں گے۔ترک صدر آئندہ چند روز میں ایران جانے والے ہیں جبکہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترکی جانے کا فیصلہ صدر طیب اردگان کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں کیا۔ وزیراعظم دفتر کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان بہترین تعلقات اور دونوں ممالک کے رہنما¶ں کے درمیان ذاتی مراسم کے باعث وزیراعظم نوازشریف اور صدر طیب اردوان یمن کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیالات کریں گے۔ دونوں رہنما اس امر پر بھی تبادلہ خیالات کریں گے دونوں ملک ایشو کے حل کے لئے کیسے مدد دے سکتے ہیں۔
نوازشریف/ ترکی