ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

ملتان  سیالکوٹ  ، سکھر  ، شکار پور ، ہری پور  راولا کوٹ  سمیت مکٹلف شہروں میں بارش سے   موسم خوشگوار ہوگیا  محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ڈی جی خان ، ساہیوال ، کوئٹہ ، ژوب ، قلات ، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد ، پشاور ، مالاکنڈ ، سوات ، ڈی آئی خان اور ہری پور کے اضلاع ، گلگت بلتستان ، فاٹا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید  بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے جبکہ مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔بونیر کے علاقے املوک کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان پر برفانی تودہ گرنے سے خاتون اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ راولاکوٹ میں   بارشی پانی  میں بہہ کر ایک بچی جاں بحق ہوگئی ،ہری  پور میں بھی تیز بارش سے نظام درہم  برہم ہوگیا