مسیحی برادری گڈ فرائیڈے آج، ایسٹر اتوار کو منائے گی

 مسیحی برادری گڈ فرائیڈے آج، ایسٹر اتوار کو منائے گی

لاہور (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری گڈ فرائیڈے آج جبکہ ایسٹر5 اپریل اتوار کو منائے گی۔ جہانیاں سمیت ملک بھر میںگرجا گھروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ مسیحی برادری گڈ فرائیڈے کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کرے گی جبکہ ایسٹر کے موقع پر بھی خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ وطن عزیز کی ترقی و خوش حالی اور دہشت گردی سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ مسیحی برادری ایک دوسرے کو تحائف پیش کرے گی۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔