عمران فاروق قتل کیس میں کو جو دو لوگ مطلوب ہیں، انہیں حکومت کے حوالے کیا جائے:لارڈ نذیر احمد

عمران فاروق قتل کیس میں  کو جو دو لوگ مطلوب ہیں، انہیں حکومت کے حوالے کیا جائے:لارڈ نذیر احمد

اسلام آباد میں بیرسٹر سلطان محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ  عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت نے باضابطہ طور پر ان دو لوگوں کو حکومت پاکستان سے مانگ لیا ہے جو عمران فاروق قتل میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چوہدری نثار سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومت برطانیہ کا ساتھ دیں۔لارڈ نذیراحمدبیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میرپور کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار کر دیا لیکن پھر بھی دونوں جماعتوں کی مک مکا کی سیاست کو پی ٹی آئی نے شکست دے دی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی پارٹی نہیں رہی، اب وہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی پارٹی بن کے رہ گئی ہےبیرسٹر سلطان محموکشمیر میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ پہلی بار کسی جماعت نے کشمیریوں کے حق کی بات کی ہے اور انہیں اپنے فیصلے کرنے کا حق بھی دیا ہے جو قابل ستائش ہے۔