صدر مملکت ممنون حسین نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے آرڈیننس جاری کر دیا

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
صدر مملکت ممنون حسین نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے آرڈیننس جاری کر دیا

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں۔ اب حکومت چیف جسٹس آف پاکستان سے تین رکنی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے درخواست کرے گی اور کمیشن کے قیام کے بعد باضاطہ طور پر تحقیقات کا آغاز ہو گا۔ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے مذاکرات جاری تھے۔ یکم اپریل کو دونوں فریقین کے مابین دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔۔