ایرانی وزیر خارجہ اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریںگے

ایرانی وزیر خارجہ اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریںگے

اسلام آباد (آئی این پی) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریںگے جہاں پر وہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ، یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے حوثیوں کے خلاف شروع جنگ کے بعد پاکستان اور ایران کا یہ اعلیٰ سطح کا پہلا رابطہ ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی اگلے ہفتے 8اپریل کو پاکستان کا آمد متوقع ہے۔