چیف الکیشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملاقات خوشگوار رہی۔ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن ٹربیونلز کے سربراہان کی تبدیلی اور دیگر تحفظات سے آگاہ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ان کے تحفظات پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن اراکین کے مستعفی ہونے کیلئے چار اکتوبر کو تاریخی جلسہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں آئندہ عام انتخابات کوشفاف بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا نوٹس لیا جائے۔عمران خان ںے کہا کہ وہ نہیں بلکہ ان کے سیاسی مخالفین الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب عمران خان نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ ٹکٹ دینے کے حوالے سے میرٹ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔