اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاستدانوں کو اختلافات کے باوجود ڈیڈلائن عبورنہیں کرنی چاہیے اوراخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،عمران خان اوران کے ساتھی اقتدارکی حوس میں اندھے ہو چکے ہیں اور وہ اس کے لیے شیطان سے بھی اتحاد کر سکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کی دھرنا سازش پارٹ ون کو پارلیمنٹ کےمثالی اتحاد نے ناکام بنایا جبکہ دھرنا پارٹ ٹو کو جوڈیشل کمیشن کے تاریخی فیصلے کےباعث منہ کی کھانی پڑی،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی دھرنا سازش کا تیسرا پارٹ بھی پہلے دو پارٹس کی طرح ناکام ہوگا-
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024