رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے ضیا الدین ہسپتال کے اکاونٹ ڈپارٹمنٹ سے کمپیوٹر اوربلنگ ڈپارٹمنٹ کی فائلیں تحویل میں لے لیں
کراچی میں ضیا الدین ہسپتال نارتھ ناظم آباد کے زرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے ضیاء الدین ہسپتال میں چھاپے کے دوران ہسپتال کے تمام راستے سیل کردیئے گئے۔رینجرزحکام کی جانب سےہسپتال کےریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی اور اکاونٹ ڈیپارٹمنٹ سے کمپیوٹرکا ڈیٹا تحویل میں لے لیا گیا۔ رینجرز نے بلنگ ڈیپارٹمنٹ کی فائلیں بھی تحویل میں لےلیں۔واضح رہے کہ رینجرز نے اس سے قبل ہفتے کے روز بھی ضیا الدین ہسپتال پرچھاپا مارا تھا۔