کرم ایجنسی میں شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا ۔

کرم ایجنسی میں شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا ۔

کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں شدت پسندوں نےکاکڑزئی کے علاقے میں مسافرپک اپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارپانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی پگن سے سدہ جارہی تھی کہ شدت پسندوں نے حملہ کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔