عیدالفطرکے تیسرے روزبھی گہما گہمی جاری ہے اورپارک اورتفریحی مقامات پر لوگوں کا ہجوم موجود ہے۔

عیدالفطرکے تیسرے روزبھی گہما گہمی جاری ہے اورپارک اورتفریحی مقامات پر لوگوں کا ہجوم موجود ہے۔

عیدالفطرکے تیسرے روزبھی ملک کےزیادہ ترعلاقوں میں موسم خوشگوار ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کیا ہے۔حکومت کی طرف سے دی جانے والی چارچھٹیوں کی بدولت زیادہ تر افراد مختلف مقامات پرلطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اوربچوں کی عید توجیسے ختم ہی نہیں ہوگی۔ کہتے ہیں کہ عید تو ہوتی ہی بچوں کی ہے توبچوں نے بھی ان چھٹیوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے، کہیں وہ جھولوں پرمزے کررہے ہیں تو کہیں پارکوں میں دوڑیں لگارہے ہیں۔ دیکھنے والوں کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میدانوں میں مختلف رنگ بکھررہے ہیں۔
\\\"