تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہ ہونے کے سبب ڈیم میں آنے والےپانی کا اخراج شروع، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح سے صرف ڈھائی فٹ نیچے رہ گئی ۔

تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہ ہونے کے سبب ڈیم میں آنے والےپانی کا اخراج شروع، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح سے صرف ڈھائی فٹ نیچے رہ گئی ۔

ملک میں بھرمیں ہونے والی بارشوں کے پیش نظر تربیلا ڈیم میں پانی ذخیر کرنے کی آخری سطح پندرہ سو پچاس فٹ پر برقرار ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ چونسٹھ ہزارتین سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج بھی ایک لاکھ چونسٹھ ہزار تین کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہ ہونے کے سب ڈیم کو رن آف ریور کے تحت چلایا جارہا ہے جس میں ڈیم میں آنے والے پانی کوخارج کیا جارہاہے جبکہ ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ چھیاسٹھ لاکھ پچیس ہزار ایکڑ فٹ ہے، ادھر منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اٹھائیس ہزارایک سوسات کیوسک جبکہ اخراج دس ہزارکیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو سات اعشاریہ پانچ فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی آخری سطح بارہ سو دس فٹ ہے جوپانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش سے ڈھائی فٹ نیچے ہے۔ ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ انچاس لاکھ دو ہزار ایکڑ فٹ ہے۔