اندرون سندھ گزشتہ چار روز سے جاری بارشوں نے بڑے پیمانےپر تباہی مچادی ،مکانوں کی چھتیں گرنے سے بیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

اندرون سندھ گزشتہ چار روز سے جاری بارشوں نے بڑے پیمانےپر تباہی مچادی  ،مکانوں کی چھتیں گرنے سے بیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

سندھ میں لاڑکانہ،حیدرآباد،بدین، ٹھٹہ ،میرپور ماتھیلو،میر پور خاص اور قمبر شہداد کوٹ کے اضلاع اور گرد و نواح میں چار روز سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی دو روز سے بند ہے۔جس کے باعث ڈرینج کا کام نہیں ہوسکا اور مختلف علاقوں میں دو دو فٹ پانی کھڑا ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر علاقے میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئ ہے۔دوسری جانب مکانوں کی چھتیں گرنے کے باعث چار خواتین سمیت بیس افراد جاں بحق ہوگئے ،بارشوں سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مختلف ہسپتالوںمیں داخل کرادیا گیا۔