مسلم لیگ ن چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ممتاز بھٹو
بدین (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن چھوڑنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کیوں کہ بار بار پارٹیاں تبدیل کرنے کے ہم قائل نہیں۔ مسلم لیگ ن اور علی بابا چالیس چوروں کے درمیان ہونے والی ڈیل میں زرداریوں کے کہنے پر ہمیں قربانی کا بکرا بناکر باہر رکھا گیا ہے۔ پارٹی رہنما علی اکبر بھڑی کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزیت کے موقع پرصحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا ملک بھر میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت سے پرانے تعلقات ہیں اس مناسبت سے شاہ محمود قریشی ملنے آئے تھے۔ دوستوں کا اجلاس طلب کرکے ان سے مشورہ کرینگے کیونکہ ن لیگ میں ہونے کا فیصلہ بھی ان کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سندھ میں کرپشن کا بازارگرم ہے۔